کنگ ایڈورک میڈیکل یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس ایک ارب 16کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور
لاہور(جنرل رپورٹر) کنگ ایڈورک میڈیکل یونیورسٹی کی سینڈیکٹ نے مالی سال 2012-13ءکیلئے ایک ارب 16 کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار کے بجٹ کی منظوری دے دی تھی۔ بجٹ میں 704.187 روپے غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 192.680 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بجٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کی جبکہ میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حاجی ڈاکٹر زاہد پرویز سپیشل سیکرٹری صحت داﺅد بیرچ رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اسد اشرف کے علاوہ ممبران سنڈیکٹ موجود تھے۔ اجلاس نے سال 2012-13ءکے لئے ایک ارب 16 کروڑ کے بجٹ کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں سکالرشپ کی سیٹ 40 سے بڑھا کر113 کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی جبکہ وظائف کی مد 2 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ماہوار کر دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح سکالر شپ کیلئے 60.600 ملین‘ معلومات تفریح کیلئے 30 ملین‘ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے 26.625 ملین‘ بغیر مرمت کے کاموں کیلئے42.170 ملین مختص کر دیئے گئے۔