”پاکستان“ کی خبر پر ایکشن، ڈینگی آگاہی مہم شروع

”پاکستان“ کی خبر پر ایکشن، ڈینگی آگاہی مہم شروع

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی بخار اور مچھروں کے خوف کے باعث محکمہ صحت ضلعی حکومت نے شہر میں ڈینگی مچھروں اور بخار سے بچاﺅ کے لئے آگاہی مہم شروع کردی ہے جس کے باعث آگاہی کے لئے سیمینار کا سلسلہ شروع کرا دیا گیا ہے یہ روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والی اس سٹوری کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ڈینگی کے انڈے شہر میں موجود ہیں مگر محکمے نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس پر شہر میں ڈینگی سیمینار کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے گزشتہ روز گھوڑے شاہ میں کمپری ہنسیو سکول کے علاوہ فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان میں آگاہی سیمینار ہوئے دونوں سیمیناروں سے وزیراعلیٰ کے معاون برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق مسلم لیگ (ن) کے صدر پرویز ملک شائستہ ملک، شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان، پروفیسر ہمایوں مقصود پروفیسر شمیم اختر خان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خواجہ سلیمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی کو مات دینے کے لئے ہر شخص پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اپنے گھروں پر ایسی اشیاءجن سے ڈینگی مچھر پیدا ہو سکتا ہے تلف کرکے ہم ڈینگی بخار کا باعث بننے والے ڈینگی مچھر کو بھگا سکتے ہیں پرویز ملک ایم این اے نے کہا کہ ڈینگی بخار کا باعث بننے والے مچھر کو پیدا ہی نہ ہونے دیا جائے گھروں کی ذمہ داری عوام لیں باہر کی ہم لیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...