شہبازشریف قومی اثاثہ،جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں، صائمہ شہزادی

شہبازشریف قومی اثاثہ،جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں، صائمہ شہزادی

لاہور ( جنرل رپورٹر/لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف جمہوریت کے ماتھے کاجھومر اورقومی اثاثہ ہیں۔خادم پنجاب کاتعلیم ،صحت ،صنعت اور زراعت سمیت مختلف شعبہ جا ت میںاعلیٰ اورمعیاری کام ہی ان کی پہچان ہے ۔انہیں آمرکہناقومی ضمیر کی توہین ہے ،قومی سیاست میںشوکت بسراکی حیثیت ایک بونے سے زیادہ کچھ نہیں ،موصوف نے جس گھٹیاپن کامظاہرہ کیا اس پروہ قوم سے معذرت کریں۔اگر پیپلزپارٹی نے میاں شہبازشریف کامقابلہ کرناہے توتعمیروترقی کے میدان میں کرے یوں خواجہ سراﺅں کی طرح طعنے نہ دے ۔اپنے ایک بیان میں صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ جاویدہاشمی باغی نہیں داغی اوراحسان فراموش ہیں، انہوں نے شریف خاندان کے نمک کاپاس نہیں کیا ۔جاویدہاشمی نے محض اپوزیشن لیڈر کامنصب نہ ملنے پر اس قومی جماعت اورورکردوست قیادت کیخلاف بغاوت کردی جس جماعت نے انہیں شناخت دی اورملتان سے ہارنے پرلاہورسے منتخب کرایاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگرجاویدہاشمی کاضمیرزندہ ہوتا اوران کے کوئی اصول ہوتے تووہ مسلم لیگ (ن)چھوڑکرسیاست سے ریٹائرہوجاتے یاپھراپنانیا سیاسی دھڑابناتے مگرکسی صورت تحریک انصاف میں نہ جاتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...