ساندہ میں کیمیکل ڈور تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

ساندہ میں کیمیکل ڈور تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

لاہور (جنرل رپورٹر) پولیس نے ساندہ کے علاقے میں ایک کھنڈرات نما عمارت پر چھاپہ مار کر کیمیکل ڈور تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی جس میں خطرناک ترین ایسے کیمیکل سے تیار کردہ ڈور اور تندی کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی گئی جو پتنگ بازوں کو فروخت کی جاتی تھی اور یہ وہ ڈور ہے جو انسان کی گردن کاٹ دیتی ہے۔ گزشتہ روز اسلام پورہ پولیس نے اکرم پارک میں ایک عمارت پر چھاپہ مارا تو اندر فیکٹری قائم تھی جس میں خطرناک کیمیکل کی آمیزش سے کیمیکل ڈور اور تندی تیار کی جارہی تھی فیکٹری گوالمنڈی کے ملک ہیرا کی ملکیت بتائی جاتی ہے پولیس نے فیکٹری سے لاکھوں روپے کی تندی اور کیمیکل ڈرم بھی برآمد کرکے فیکٹری سیل کردی اور ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1