بنگلہ دیش: مسجد پربجلی گرنے سے امام سمیت 13 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش: مسجد پربجلی گرنے سے امام سمیت 13 افراد جاں بحق

ڈھاکہ (ثناءنیوز ) بنگلہ دیش کی مسجد پر بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے ایک شمال مشرقی گاﺅں میں ایک مسجد پر بجلی گرنے سے کم از کم 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سلہٹ ضلع میں لوگوں نے رمضان کی خصوصی نمازیں ابھی مکمل ہی کی تھیں کہ ٹین سے بنی اس عارضی عمارت پر بجلی گر گئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوا کہ بجلی گرنے سے مسجد کی پوری عمارت میں بجلی دوڑ گئی۔ اس حادثے میں مسجد کے امام بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...