ستمبر کے اوائل میں حنا ربانی کھر کا دورہ امریکہ متوقع

ستمبر کے اوائل میں حنا ربانی کھر کا دورہ امریکہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آن لائن) پاک امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے متعدد امور پر تفصیلی بات چیت کیلئے دونوں ممالک آئندہ ماہ کے اوائل میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے دورہ امریکہ کو ممکن بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ حناربانی کھر کے دورہ واشنگٹن اور امریکی حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال سے ستمبر کے آخر میں صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر سے ملاقات کی راہ ہموار ہوسکے گی صدر آصف علی زرداری ممکنہ طورپر چوبیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پاک امریکہ تعلقات امور کے ماہرین کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام کی مختصر ٹیم کے ساتھ نیویارک پہنچیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -