موجودہ وزیراعظم مہمان ہیں، ممکن ہے نیا سیٹ اپ آئے، پیرپگاڑا

موجودہ وزیراعظم مہمان ہیں، ممکن ہے نیا سیٹ اپ آئے، پیرپگاڑا

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم مہمان ہے، پہلے وزیراعظم کو جس قانون کے تحت سزا دی گئی ہے وہ اب بھی موجود ہے ۔ دوسرے کےلئے کوئی نیا قانون نہیں آسکتا، عدالت کے فیصلوں سے کونسا پاکستانی مطمئن نہیں، عام انتخابات مشکل نظر آتے ہیں، نیا سیٹ اپ آئے گا، ہر آنے والا پہلے جمہوریت کا نام لیتا ہے ، پھر باقی کام کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگ (فنکشنل) کے صوبائی وزیر جام مدد علی کے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے ایک سوال پر کہا کہ صدر آصف علی زرداری صدر بھی ہیں ،ان کا وزیراعظم ہے، وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت پر الیکشن انتہائی مشکل ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...