بلوچستان میں جعفر ایکسپریس اور بولان میل پرفائرنگ، 2 مسافر زخمی

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس اور بولان میل پرفائرنگ، 2 مسافر زخمی

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مسافر زخمی ہوگئے۔ بولان میل چودہ گھنٹے تاخیر کے بعد پانچ بجے کوئٹہ اسٹیشن پہنچ گئی۔ہفتہ کو ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر کول پور کے مقام پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی ہے۔ اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے ایک اور ٹرین پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...