شارٹ فال کم ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی

شارٹ فال کم ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے۔ پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی عدم فراہمی کے باعث 1200 میگاواٹ تک بجلی کی کم پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ تاہم گرمی کی شدت میں کمی کے پیش نظر بجلی کی طلب کم ہو کر 17738 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ جس سے گزشتہ روز بجلی کے شارٹ فال میں بھی واضح کمی آئی۔ لیکن بجلی کا شارٹ فال 3348 میگاواٹ کم ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بہتری نہ آسکی۔ گزشتہ روز سحری و افطاری سمیت دیگر اوقات میں شہروں اوردیہاتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 18 گھنٹے جبکہ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی پیداوار 14390 میگاواٹ حاصل ہوئی جبکہ کے ای ایس سی کو 650 میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول