مسلم لیگ ن ملک کی سب سے مقبول جماعت ، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے گیلپ سروے

مسلم لیگ ن ملک کی سب سے مقبول جماعت ، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے گیلپ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)تازہ ترین گیلپ سروے کے جاری نتائج میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے مقبول جماعت، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 4 سال میں 10 فیصد کمی ہوئی، مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 4 سال کے دوراناس کا ووٹ بینک 20 فیصد سے بڑھ کر اب 33 فیصد ہوگیا ہے جوکہ پاکستان میں دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ حالیہ گیلپ سروے کے سامنے آنے والے نتائج میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اوراس کی اتحادی جماعتوں کی انتخابی توقعات پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مقابلے میں انتہائی کم سطح پر آچکی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن ملک کے سیاسی افق پر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا 2008ءمیں ووٹ بنک 31فیصد تھا جو اب کم ہو کرصرف 21فیصد رہ گیا ہے اور یوں پیپلزپارٹی کے ووٹوں میں 4سال کے دوران 10فیصد کمی ہوئی ہے۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے اتحادیوں ایم کیو ایم، اے این پی، مسلم لیگ (ق) اور جے یو آئی(ف) کو 2008ءمیں 35فیصد ووٹ ملے تھے لیکن اب ان کی تعداد کم ہو کر صرف14فیصد رہ گئی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اس وقت مسلم لیگ (ن) کو 44فیصد، تحریک انصاف کو 21فیصد اور پیپلزپارٹی کو 12فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ اس کے اتحادیوں کی حمایت صرف 6فیصد ہے۔ پنجاب کی طرح خیبرپختونخواہ میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حمایت میں خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت مسلم لیگ(ن) کو 42فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف25فیصد ووٹروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور حکمران اے این پی سمیت پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعتوں کو اب صرف 23 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں اگرچہ پیپلزپارٹی کی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب بھی ان کے حماتیوں کی تعداد دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2012میں یہ کارکردگی منفی 56فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی 87 فیصد غالب اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ ملک غلط سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سروے کے مطابق 52فیصد عوام کا خیال ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ملکی معیشت کے مسائل اور معاملات حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور ملکی معیشت کی حالت آئندہ سال مزید دگرگوں ہو جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -