صفدر آباد چار افراد نے شادی شدہ عورت کو اجتماعی بداخالاقی کا نشانہ بنا ڈالا

صفدر آباد چار افراد نے شادی شدہ عورت کو اجتماعی بداخالاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صفدر آباد(تحصیل رپورٹر) صفدر آباد کے نواحی گاﺅں نواں کوٹ میں چار افراد نے چار بچوں کی ماں کو برہنہ کر کے اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے نقدی اور موبائل بھی چھین لیا، مزاحمت پر تھپڑ مارے اور گولی مارنے کی دھمکی دے کر خاموش کروا دیا، اجتماعی بد اخلاقی کا شکار ہونے والی خاتون میں ماروج محمد رمضان کی جانب سے مقامی پولیس کو دی جانے والی تحریری درخواست اور پریس کلب صفدر آباد میں اپنے خاوند محمد رمضان، محمد سلطان اور معروف عالم دین حافظ عبدالرﺅف سالک کی موجودگی میں اپنی پریس کانفرنس میں خود پر ہونے والے ظلم کی داستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں بیٹے اور بھتیجی کے ہمراہ قریبی نہری کھال پر کپڑے دھونے گئی کہ ملزمان شاہد، مٹھو اور شاہد وہاں پہنچ گئے اور برہنہ کر دیا، مزاحمت پر تھپڑ مارے، تشدد کیا، ص نے وحشی درندوں کو خدا اور رسول کے واسطے دئیے مگر ظالموں کو توترس نہ آیا، بعدازاں فرار ہو گئے، (ص) نے بتایا کہ ملزمان نے مجھ سے نقدی اور موبائل بھی چھین لیا، (ص) اپنے خاوند مخدوم رمضان اور کزن محمد سلطان کے ہمراہ صفدر آباد کے عالم دین اور ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ جائنٹ انچارج حافظ عبدالرﺅف سالک کے پاس پہنچی، (ص) وغیرہ کو ساتھ لے کر تھانہ پہنچے اور ایس ایچ او کے روبرو پیش ہو کر تمام تفصیلات بتائیں، ایس ایچ او اشتیاق احمد خاں نے ماتحت افسران کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت دی، جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے نواں کوٹ میں چھاپے مارے، ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -