عیدالفطر پر زائد کرائے کی شکایات کے ازالے کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم

عیدالفطر پر زائد کرائے کی شکایات کے ازالے کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ثناءنےوز) عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے مقررہ شرح سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کی شکایت کے ازالہ کے لئے سیکرٹری پنجاب پراونشل اتھارٹی لاہور کی سربراہی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی زیر نگرانی 9ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ بات سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد یوسف نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے علاوہ سیکرٹریزیجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ مسافروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے کہا کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ وصول کرئے تو وہ مرکزی کنٹرول روم کے نمبروں042-99200359, 042-99200329 اور موبائل نمبر 0300-8838888پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں یا موبائل ٹیموں کے سربراہ عبدالرزاق ایم ایم پی آئی 0300-6679681 اور اعجاز احمد بٹ 0300-8426453 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ لاہور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان کے ریجنل سیکرٹریز کی سربراہی میں بھی ضلع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں بس سٹینڈوں پر چھاپے ماریں گی اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف موقع پر کارروائی عمل میں لائیںگی۔

مزید :

صفحہ آخر -