وزیر اعلیٰ پنجاب کا بی اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی غریب طالبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنےکا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بی اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی غریب طالبہ کے ...

لاہور (پ ر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بی اے کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کنول لطیف کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے -واضح رہے کہ جیا موسیٰ شاہدرہ کی رہائشی کنول لطیف نے محدود وسائل کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ طالبہ نے وزیراعلیٰ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ کنول لطیف نے بتایا کہ وہ انگلش میں ماسٹرز کرنا چاہتی ہے مگر محدود وسائل کے باعث وہ تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔جس پر وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کنول لطیف کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...