وزیراعلیٰ کی طرف سے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی خبر سن کر محمد محسن کی آنکھیں چھلک پڑیں

وزیراعلیٰ کی طرف سے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی خبر سن کر محمد محسن کی ...

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد محسن کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایم ایس سی کرنے کی خواہش رکھنے والے محمد محسن کا کہناہے کہ اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے وہ تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتاجس پر وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے محمد محسن کے تعلیمی اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا-وزیراعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی خبر سن کر بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد محسن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اورتعلیمی اخراجات برداشت کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔ محمد محسن نے کہا کہ وہ ایم ایس سی میں سخت محنت کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کروں گااور وزیراعلی پنجاب نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔

مزید : صفحہ اول