مسلم لیگ ن ملک کیخلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، مشاہد اللہ خان

مسلم لیگ ن ملک کیخلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، مشاہد اللہ خان

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ رحمان ملک ،جاویدہاشمی اورامتیازصفدروڑائچ کے بیانات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاش پی پی پی کے رہنماءاور تحریک انصاف عوامی مسائل کے حل کےلئے بھی ایک ہوجاتے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ ان کی سیاست کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ،سب کا ہدف صرف نوازشریف کی ذات پرکیچٹراچھالناہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف ایک بہت بڑی زندہ حقیقت ہیں ،عوام "نعروں "اور"عوام دشمنوں "،بدعنوان ٹولے کے گٹھ جوڑ کوپہچان چکے ۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ سیاسی نورے سمجھتے ہیں نواز شریف کے خلاف گالم گلوچ کرکے ان کا قد اونچا ہوجائے گا،ےہ نورے نوازشریف پرجتنی زیادہ تنقید کرتے ہیں عوام کی نظرو ںمیں اتنے 'بونے 'نظر آنے لگے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے ےہ اعتراف کہ سرڈھانپیں توپاﺅں ننگے ہوجاتے ہیں ،حکومت کی ناکامی کا کھلااعتراف ہے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ وزیراعظم ےہ توبتائیں کہ روٹی ،کپڑااورمکان کی فراہمی سے پی پی پی کو2008ءسے لے کرآج تک کس نے روکا؟

مزید : صفحہ اول