وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کوطلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کوطلب کرلیا

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان کی صورتحال اور عیدالفطر کے سکیورٹی پلان کے جائزہ کےلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مسئلے کے بارے میں وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی وزیر دفاع سید نوید قمرکی قیادت میں بلوچستان کے دورے پر ہے۔ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک عیدالفطر کے مجوزہ سکیورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ بلوچستان کے مسئلے کے حل اور ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں وفاقی کابینہ کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیاسی حالات اور اہم قانونی معاملات کے جائزہ کا بھی امکان ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...