عیدالفطر20 اگست بروز پیر ہونے کا امکان ہے، ماہرین

عیدالفطر20 اگست بروز پیر ہونے کا امکان ہے، ماہرین

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(ِّ ِّ اس سال رمضان المبارک کے روزے 30 اور عیدالفطر 20 اگست بروز پیر کو ہونے کاامکان بتاےا جاتا ہے محکمہ موسمیات‘ ماہرین فلکیات و نجوم نے اتفاق رائے سے پیشنگوئی کی ہے کہ ہفتہ 18 اگست 29 رمضان المبارک کو پاکستان کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔ اس لئے عیدالفطر 20 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ کراچی یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ 18 اگست کو چاند صرف جنوبی افریقہ‘ جنوبی اور سنٹرل امریکہ میں نظر آئے گا، محکمہ موسمیات کے ڈائرےکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ 18 اگست کو عید کاچاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں پاکستان میں چاند 19 اگست کو ہی نظر آئے گا۔ ادھر ماہر علم و نجوم ایس اے چوہدری کاکہنا ہے کہ پاکستان میں چاند 19 اگست کو ہی نظر آئے گا اور عیدالفطر 20 اگست کو ہوگی۔ واضح رہے کہ شوال کا چاند دےکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چےئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں ہوگا جس میں چاند نظر آنے اور عید منانے کا حتمی فیصلہ کیاجائیگا

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...