پارلیمینٹ کے پاس قانون سازی کرنے یا مسترد کرنے کا اختیار ہے:مولا بخش چانڈیو

پارلیمینٹ کے پاس قانون سازی کرنے یا مسترد کرنے کا اختیار ہے:مولا بخش چانڈیو

 اسلام آباد(ثنا نیوز )سیاسی امور کے وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جمہویت کا تسلسل تمام مسائل کا حل ہے ۔ گزشتہ روز ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور یہ پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے جبکہ مذاکرات اور مفاہمت کی پالیسی سے متعدد مسائل بھی حل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ بالادست ادارہ ہے اور اس کے پاس قومی وسیع تر مفاد میں قانون سازی کرنے یا کسی قانون کو مسترد کرنے کا اختیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چانڈیو نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ اور دیگر اداروں کا احترام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی تین مرتبہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جوکہ اعلی عدلیہ کے احترام کا واضح ثبوت ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں چانڈیو نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاقی حکومت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو صوبہ میں گڈ گورننس پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...