کوئٹہ: ڈاکٹر کی عدم بازیابی کیخلاف صوبے کے تمام ہسپتالوں میں گیارہویں روز بھی ہڑتال

کوئٹہ: ڈاکٹر کی عدم بازیابی کیخلاف صوبے کے تمام ہسپتالوں میں گیارہویں روز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میںمغوی ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال گیارویں روز بھی جاری رہی ، او پی ڈیز بند اور وارڈز میں ڈاکٹرز و دیگرعملہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اوران کا کوئی پرسان حال نہیں،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے سینئر ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری اور نجی ہسپتالوں ں میں ہڑتال ہفتہ کو گیارویں روز بھی جاری رہی،پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کیہسپتالوں میں ہڑتال اور سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ ڈاکٹرغلام رسول کی بازیابی تک جاری رہے گا ۔دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث تمامہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہے ،احتجاج کے باعث گزشتہ روز سول ہسپتال میںایک خاتون دم توڑ گئی جس سے ہسپتال کی انتظامیہ نے لاعلمی ظاہر کی۔مسلسل گیارویں روز او پی ڈیز کی بندش اوروارڈوں میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے بی ایم سی ہپستال کے سینئر ڈاکٹر ماہرنفسیات ڈاکٹر غلام رسول کو یکم اگست کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا جنہیں ابھی تک بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔

مزید :

صفحہ آخر -