ٹینٹ آفس میں شہبازشریف بارش میں بھیگ گئے‘ علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ زندہ باد کے نعرے لگائے

ٹینٹ آفس میں شہبازشریف بارش میں بھیگ گئے‘ علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ زندہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جب ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اپنے ٹینٹ آفس پہنچے تو مطلع ابرآلود تھا اور کچھ دیر بعد موسلادھار بارش شروع ہوگئی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب شدید بارش کے باوجود ٹینٹ آفس میں بیٹھ کر شہریوں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے مسائل سنتے رہے۔ بارش کے باعث وزیراعلیٰ کے کپڑے بھیگ گئے اور ٹینٹ آفس میں پانی بھی آ گیا لیکن شہباز شریف نے مصروفیات ترک نہ کیں اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے رہے۔ شدید بارش میں بھی ٹینٹ آفس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی پر علاقے کے لوگوں اور کارکنوں نے ”شہباز شریف زندہ باد ، وزیراعلیٰ زندہ باد“ کے نعرے لگائے اور ان کی ہمت اور کام سے والہانہ لگن کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں شہباز شریف جیسا عوام دوست وزیراعلیٰ ملا ہے جو دھوپ کی پرواہ کرتا ہے نہ بارش کی اور ہر قسم کے موسم میں صرف عوام کی خدمت اس کا نصب العین ہے۔

مزید :

صفحہ اول -