نوکنڈی، قبائلیوں اور ایرانی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 قبائلی جاں بحق

نوکنڈی، قبائلیوں اور ایرانی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 قبائلی جاں بحق

چاغی (آئی این پی) ایران کے سرحدی علاقے نوکنڈی میںپاکستانی قبائلیوں اور ایرانی فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 قبائلی جاں بحق جبکہ4 ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سنڈک سے تعلق رکھنے والے 6 قبائلی شکار کی غرض سے غلط فہمی کی بناءپر ایرانی علاقے میں گھس گئے جن پر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے2 قبائلی جاں بحق ہو گئے جبکہ آمدہ اطلاعات کے مطابق قبائلی شکاریوں کی فائرنگ سے 4 ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید : صفحہ آخر