کراچی: فائرنگ اور دیگرپرتشدد واقعات میں مزید 4 افراد قتل

کراچی: فائرنگ اور دیگرپرتشدد واقعات میں مزید 4 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ثنا نیوز ) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت مزید چار افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ کراچی کے علاقہ کھارادر میں ککری گراﺅنڈ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ۔ مقتول کے ہاتھ پاﺅں باندھے ہوئے تھے۔قصبہ کالونی کے علاقہ میں ایک نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا ۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے دو کارکن زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق وہ گیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔ دوسری جانب سولجر بازار کے علاقہ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ناظم آباد میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص زخمی ہوا فائرنگ کے دیگر واقعات عیسی نگری ، گارڈن منگھو پیر اور بھیم پورہ میں پیش ائے جہاں چار افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -