ٹیکس ادا کرکے مالی استحکام حاصل کرنا کوئی جرم نہیں: ظہیر الدین

ٹیکس ادا کرکے مالی استحکام حاصل کرنا کوئی جرم نہیں: ظہیر الدین

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے جاوید ہاشمی کے پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت کے متعلق ریمارکس کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور ٹیکس ادا کرکے مالی استحکام حاصل کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی خود ملتان میں 61 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی پر25 سال قابض رہے۔ یہ حقائق ان کی سابق حکمران جماعت نے قوم کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے کبھی الزام تراشی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی ملک ا س کا متحمل ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں شوکت خانم ہسپتال کیخلاف جو الزام تراشی کی گئی تو سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے سیاست سے بالاترہو کر اس کی مذمت کی اور سیاست میں ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے سابق لیڈر جب انہیں جیل میں چھوڑ کر چلے گئے ت ھے تو اس وقت مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ان کے ساتھ کسی قسم کا برتاﺅ کیا وہ جب کبھی تنہائی میں بیٹھیں تو اس پر ضرور غور کریں۔ چودھری ظہیر الدین خان نے مسلم لیگ ہاﺅس میں پارٹی عہدوں اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کی بطور سیاسی کارکن جدوجہد کی قدر ہے مگر وہ ایسے بے سروپا ریمارکس سے اجنتاب کریں جو ان کے سیاسی قد کو چھوٹا کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...