قرآن و سنت سے انحراف فرقہ واریت کی آگ کوبھڑکا رہا ہے، لیاقت بلوچ

قرآن و سنت سے انحراف فرقہ واریت کی آگ کوبھڑکا رہا ہے، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی(جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی تصادم اور الزام تراشیاں عوام کو گمراہ کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ جمہوریت ، آئین ، عدلیہ اور پارلیمانی نظام کے بچاﺅ کے لیے بلاتاخیر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جوہر ٹاﺅن میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی اسلامی نظریہ کے استحکام کے ذریعے ممکن ہے ۔ قرآن و سنت کے نظام سے انحراف کی وجہ سے علاقائی ، صوبائی ، لسانی اور قومیت کے تعصبات پھیل گئے ہیں اور مقتدر مفاد پرست طبقہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہاہے ۔ علما دینی جماعتوں اور محب دین عوام نفاذ شریعت کے لیے متحد ہو جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -