وزیراعظم کا امیدوار نہیں مگر کنگ میکرز میں ضرور شامل ہوں، شیخ رشید

وزیراعظم کا امیدوار نہیں مگر کنگ میکرز میں ضرور شامل ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی(ثناءنیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آئندہ الیکشن میں راولپنڈی شہر کے حلقہ این اے 55,56سمیت چار حلقوں سے حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں تاہم وزیر اعظم بنانے کے لیے گنگ میکرز میں ضرور شامل ہوں ‘یہ ملک بچانے کی جنگ ہے ‘جو بھی اس کرپٹ حکومت سے نجا ت دلائے گا وہ ہی سکندر ہوگا ‘مسلم لیگ ن بے خبر تھی میرے عمران خان کے ساتھ معاملات طے ہوگئے تو وہاں سے بھی تیزی آ گئی لیکن میں نے زبان دیدی تھی ‘حنیف عباسی اگر ایفی ڈرین معاملے میں بے گنا ہ ہیں تو اللہ ان کی مدد کر ے اور اگر اس معاملے میں ملوث ہیں تو ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چا ہیے ‘عوامی مسلم لیگ کے انتخابی نشان سے آئندہ انتخاب میں حصہ لوں گا ۔وہ ہفتہ کی شام راولپنڈی لیاقت با غ میں 13اگست کے جلسہ عام کے حوالے سے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ13اگست کو ہم پاکستان کا منفرد جلسہ کرنے جا رہے ہیں جس میں کرسی ہو گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ ہوگی ‘ہم ایسا انقلاب لائیں گے جس میں مسائل زدہ لوگوں کے مسائل ہو جائے‘ہمیں اللہ کی مدد کی ضرورت ہے لیاقت باغ جلسہ عام کے لیے تمام لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے کرائے ‘خرچے ‘سحری افطاری لیکرآئیں اور ثابت کر دیں گے وہ پارٹیاں جن کے پاس وسائل نہیں وہ بھی جلسہ کر سکتی ہیں‘یوم آزادی کے حوالے سے لال حویلی کا یہ پہلا جلسہ ہوگا جس میں رمضان کے احترام میں آتش بازی نہیں ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...