وزیر اعظم سے اسرار اللہ زہری ،منظور وٹو کی الگ لگ ملاقات , مختلف امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے اسرار اللہ زہری ،منظور وٹو کی الگ لگ ملاقات , مختلف امورپر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے اپنی آئینی مدت پوری کرنے سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی وہ ہفتہ کویہاں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ میراسرار اللہ زہری اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان منظور وٹو سے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ ملاقات کے دوران اسرار اللہ زہری نے وزیراعظم کو اپنے علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں اور وزارت سے متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر بجلی اورپانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کےلئے فنڈز کی فراہمی کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ ان منصوبوں سے عوام کوبراہ راست فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اپنی آئینی مدت پوری کرنے سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی اور یہ پارلیمنٹ کے اندر اورباہر موجود سیاسی قوتوں کی سیاسی بالغ نظری کی ایک علامت ہوگی۔ دریں اثناءوفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان منظور وٹو نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے اور ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص دیہی علاقوں کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کےلئے ان منصوبوں کی تکمیل یا نئے منصوبے شروع کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -