دیوار چین گر گئی

دیوار چین گر گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جاری شدید بارشوں سے اور تیز ہواﺅں سے دیوار چین کا ایک حصہ گر گیا، صدیوں سے ہر طرح کے سرد و گرم جھیلتی دیوار چین کو بھی اس بار موسم سے ہار ماننی پڑی اور شدید بارشوں اور تیز ہواﺅں سے دیوار چین کا36 میٹر طویل حصہ گر گیا جبکہ کافی دور تک دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں، چینی حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دیوار کے گرنے والے حصے کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر