پاسپورٹ سکینڈل : ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم لندن پہنچ گئی

پاسپورٹ سکینڈل : ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم لندن پہنچ گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسپورٹ سکینڈل کے مرکزی کردار محمد علی اسد سے پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم لندن پہنچ گئی ۔لندن جانے والی ٹیم ڈائریکٹر ایف آئی اے معظم جاہ انصاری سمیت دواراکین پرمشتمل ہے ۔ٹیم محمد علی اسد، سکینڈل منظرعام پر لانے والے رپورٹر سمیت سات افراد کے بیانات قلمبندکرے گی ۔ٹیم کی معاونت لندن میں موجود نادرا کا ایک افسر اور پاکستانی ہائی کمشن کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر