سمن آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی

سمن آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی

لاہور (سپیشل رپورٹر) سمن آبادکے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقتول24سالہ خرم کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ وہ علاقہ میں کیٹرنگ کا کام کرتا تھامقتول کے دو بھائی انگلینڈ جبکہ ایک بھائی خلیل اسی کے ساتھ سمن آبادکے علاقہ رسول پارک میں رہائش پذیر تھا۔گزشتہ رات تین موٹرسائیکلوں پر سوار 6افراد نے خرم کے گھر کی بیل بجائی اور جیسے ہی خرم اور اسکا بھائی خلیل گھر کے دروازے پر آئے ملزمان نے دونوں بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، دونوں زخمی بھائیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں خرم زخموں کی تاب نالاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ خلیل کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم متعلقہ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو درینہ رنجش کی وجہ سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس زرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعہ میں علاقہ کے ایک سابقہ ایم پی اے کا بھی ہاتھ ہے۔ پولیس نے خرم کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروادی ہے تاہم آخری اطلاعات تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر