جواں سال لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو جیل بھجوا دیا گیا

جواں سال لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو جیل بھجوا دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورو رپورٹ) لاہور سے اپنے عزیزوں کے ہاں فیصل آباد آنے والی جواں سال لڑکی(ف) کے ساتھ اجتما عی بداخلاقی کے مرتکب چاروں پولیس ملازمین کو ابتدائی تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ملزمان رضوان ,بشارت , علی عمران اور آصف کے ساتھی پولیس اہلکار اور انکے دوستوں کی طر ف سے مقدمہ کی پیروی سے با ز رہنے کیلئے لڑکی اور اس کے گھر والوں پر دباﺅ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے ملزمان کے بعض رشتہ داروں اور پولیس ملازمین نے قانون کے محافظوں کے ہاتھوں پا ما ل ہونے والی مظلو م لڑکی کے امین ٹاﺅن فیصل آباد میں رہائش پذیر رشتہ داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مقدمہ کی پیروی سے با ز رہنے پر مجبور کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں ادھر سی پی او فیصل آباد نے اس واقعہ بارے خصوصی رپورٹ تیار کر کے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوادی ہے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پولیس اہلکا ر وں کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ملازمت سے برطر ف کر نے کی سفارش کی گئی ہے تاہم سی پی او آفس اس بارے حقائق بتانے سے گریزاں ہے لڑکی کی میڈیکل رپورٹ اور پولیس افسروں کی تفتیش میں بھی چاروں پولیس اہلکاروں کو گناہ گارقراردیا گیا ہے تاہم ایس پی سطح کے ایک افسر کے ایماپر لڑکی کے ورثاءکو اس بات پر مجبور کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے کہ وہ میڈیا اور تفتیش کے موقع پر اس واقعہ کو سنگین قرار دینے اور اچھالنے کی بجائے خامو ش اور گول کرنے کا رویہ اپنا نے کا مشورہ دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -