اسرائیل امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے اسرائیلی اخبار

اسرائیل امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (آن لائن) اسرائیل نومبر میں امریکی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے‘ یہ بات ایک اسرائیلی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ جمعہ کو اسرائیل کے کثیرالاشاعت روزنامہ یدیوت ایرونوت نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع چاہتے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نومبر میں امریکی انتخابات سے قبل حملے کا نشانہ بنائیں۔ تاہم کابینہ اور فوج میں اس کی حمایت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یہ جنگ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں رخنہ ڈالنے کے باوجود لازمی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -