اسلامیہ پارک پونچھ روڈ لاہور میں سات گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش
لاہور (پ ر) اسلامیہ پارک پونچھ روڈ لاہور کے مکینوں کو تقریباً ساڑھے سات گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ واپڈا اہلکاروں کی جانب سے نقص دور کرنے کی مسلسل کوشش بھی رات تک جاری تھی۔ واضح رہے اسلامیہ پارک میں بجلی کی اچانک بندش کا یہ کھیل اکثر جاری رہتا ہے اور علاقے کے مکینوں کی آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔