صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمی
لاہور(سپیشل رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ جبکہ مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ قصور پورہ کارہائشی محمد عاطف اپنی موٹر سائیکل پر کسی ضرور ی کام سے جارہاتھا کہ اس دوران مسلم ٹاﺅن کے علاقہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوارو ں نے اسے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ڈاکوﺅں نے مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرار ہوگئے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے ۔کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے غضنفر امین کے گھر سے اسلحہ کی نوک پراہل خانہ کو یرغمال بنا کر10لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے آصف کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوﺅں نے بشارت رضا کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر7لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،بھاٹی گیٹ میں ڈاکوﺅں نے کاشف سلیم کے گھر سے6لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے صدیق کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے ندیم کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے ملک نواز کے گھر سے 5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے اقبال کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے عمار اور اسکی فیملی سے 3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے احسن اور اسکی فیملی سے2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،لوئر مال میں ڈاکوﺅں نے الطاف اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔اقبال تاﺅن میں اظہر، شادباغ میں کرامت، ستوکتلہ میں شاہد کی گاڑیاں جبکہ سرور روڈ میںمبشر،فیکٹری ایریا میں ناصر، گلشن اقبال میں امتیاز، سمن آباد میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔