واہگہ بارڈر، رینجرز اور سمگلروں کے درمیان مبینہ فائرنگ، 2 افراد ہلاک

واہگہ بارڈر، رینجرز اور سمگلروں کے درمیان مبینہ فائرنگ، 2 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) واہگہ بارڈ پر رینجرزاور سمگلروں کے درمیان مبینہ فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے اوردو کو رینجرز کے جوانوں نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گزشتہ رات گئے چھ افراد واہگہ بارڈر کراس کررہے تھے کہ اس دوران واہگہ بارڈر پر تعینات رینجرز کے جوانوں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے جوانوں پر فائرنگ شروع کردی رینجرز کی طرف سے جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دو سمگلر ہلاک ہوگئے جن کی بعد میں شناخت کامران اور سید عقیل شاہ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق کامران پھتو کی اعوان باٹا پور کارہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ سید عقیل شاہ مریدکے کا رہائشی ہے پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرواکے ورثاءکو اطلاع کردی ہے تاہم پولیس کے مطابق مقابلہ کے دوران دو رینجرز کے جوانوں نے دوزخمیوں کو بھی پکڑا ہے اور دو فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے ہیں پولیس نے زخمی پکڑے جانے والے ملزمان سے 150شراب کی بوتلیں بھی برآمدکرلیں ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان بارڈر کراس کرنے لگے تھے کہ رینجرز کے جوانوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -