واشنگٹن سے زیادہ کابل اہم ہے ، افغانستان میں طالبان کی واپسی ، پاکستان کے مفاد میں نہیں ، حنا ربانی کھر

واشنگٹن سے زیادہ کابل اہم ہے ، افغانستان میں طالبان کی واپسی ، پاکستان کے ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہمسایہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی تقدیر افغانستان سے جڑی ہوئی ہے ¾ ہمارے لئے واشنگٹن سے زیادہ کابل اہم ہے ¾ افغانستان جو بھی ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے ¾ افغانستان میں طالبان کی واپسی پاکستان کے مفاد میں نہیں ¾ بھارت سے تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا ہو گئی ہے ۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمسائے ہونے کی وجہ سے پاکستان کی تقدیر افغانستان سے جڑی ہوئی ہے ۔افغانستان میں جو بھی ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے ۔ وزیر خارجہ حنا نے کہا کہ 53 ہزار افراد روزانہ پاک افغان بارڈر سے سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی واپسی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔افغان قبائل کو اپنے مفاد کا علم ہے ہم انکو نہیں بتا سکتے کہ ان کا مفاد کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت سے تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا ہو گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...