کندھ کوٹ : نہر میں شگاف پڑنے سے وسیع رقبہ زیر آب

کندھ کوٹ : نہر میں شگاف پڑنے سے وسیع رقبہ زیر آب
کندھ کوٹ : نہر میں شگاف پڑنے سے وسیع رقبہ زیر آب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کھار یو نہر میں نو میل کے مقام پر 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شگاف پڑنے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملہ موقع پر نہیں پہنچا جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگراب تک پانی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ محکمہ آب پاشی کے عملے کو بروقت اطلاع دے دی گئی تھی مگر اب تک ان کی جانب سے نہ کوئی حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں اور نہ ہی محکمہ آب پاشی کا عملہ موقع پر پہنچا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر انتظامیہ کی طرف سے بروقت کارروائی نہ کی گئی تو ان کی فصلوں کی طرح ان کے مکان بھی پانی میں بہہ سکتے ہیں۔

مزید :

کشمور -