عمران خان اور شیخ رشید کی پیر کی شام ملاقات متوقع، لال حویلی کے شیخ یقین دہانیوں کے خواہاں

عمران خان اور شیخ رشید کی پیر کی شام ملاقات متوقع، لال حویلی کے شیخ یقین ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکے درمیان آج متوقع ملاقات ملتوی ہوگئی ہے اور اب دوبارہ پیر کی رات دونوں رہنماﺅں میں ملاقات ہوگی جس میں شیخ رشید انتخابی یقین دہانی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے شیخ رشید کو کسی بھی سیٹ کے لئے مشترکہ امیدوار کی یقین دہانی سے انکار کر چکی ہے۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملاقات کے لئے وقت مانگا جس پر عمران خان نے پیر کی رات ملاقات کا عندیہ دیاہے۔

شیخ رشید چاہتے تھے کہ ملاقات میں عمران خان اُنہیں یقین دہانی کرا دیں کہ وہ اپنی پسند کےحلقے سے تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہوں گے تاہم عمران خان نے شیخ رشید کو فی الحال کسی بھی سیٹ کے لئے مشترکہ امیدوار کی یقین دہانی نہیں کرائی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...