قاری کا تشدد ، طالبعلم کے گردے فیل ہوگئے

قاری کا تشدد ، طالبعلم کے گردے فیل ہوگئے
قاری کا تشدد ، طالبعلم کے گردے فیل ہوگئے

  

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک )نشتر ہسپتال ملتان نے مدرسے کے استاد کے تشدد سے طالبعلم کے گردے ناکارہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

نشتر ہسپتال سے جاری کردہ میڈیکل سر ٹیفکیٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن ڈی جی خان میں دفع 324کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کا نام قاری کریم اللہ جبکہ متاثرہ طالبعلم کانام عبداللہ ہے جس کے آٹھ ڈائلسز ہو چکے ہیںجبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کے گردوں کو ٹرنسپلانٹ کیا جا سکتا ہے۔

رجسٹرار ڈاکٹر عبدالقادر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے طالبعلم عبداللہ پر تشددثابت ہونے پر پولیس کو ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی ۔

مزید : ڈیرہ غازی خان