پنجاب کے دو شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ، تین ڈاکو”پار “ کردیےگئے، اہلکار محفوظ رہے

پنجاب کے دو شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ، تین ڈاکو”پار “ کردیےگئے، اہلکار ...
پنجاب کے دو شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ، تین ڈاکو”پار “ کردیےگئے، اہلکار محفوظ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دو مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہو گئے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں واقعات میں فائرنگ کے باوجود پولیس کا کوئی اہلکارزخمی نہیں ہوا ۔

لاہور میں والٹن روڈ سے تین ڈاکو ایک گاڑی چھین کر فرار ہوئے اور اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوو¿ں کو بادامی باغ کے قریب گھیرے میں لے لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔مرنے والے ڈاکوکی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔

ساہیوال میں طارق بن زیاد کا لونی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد تین ڈاکو کچا پکا نور شاہ روڈ کی طرف فرار ہوئے اور اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے شہزاد اور شوکت موقع پر ہلاک اور اُن کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ شہزاد اور شوکت متعدد واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور اُن کے قبضے سے موبائل فون اور پستول برآمد کرلی گئی ۔

مزید :

جرم و انصاف -