مقامی سیاست حقیقت مگر پارٹی کے فیصلے مقدم ہیں ، آئندہ انتخابات ق لیگ کے ساتھ مل کر لڑیں گے : احمد مختار

مقامی سیاست حقیقت مگر پارٹی کے فیصلے مقدم ہیں ، آئندہ انتخابات ق لیگ کے ساتھ ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنماءاور وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی چوہدر ی احمد مختار نے کہا ہے کہ مقامی سیاست ایک حقیقت ہے مگرپارٹی کے فیصلے مقدم ہیں جبکہ چوہدری شجاعت کا مقام ان کے لیے بڑے بھائی جیسا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور ان کے بڑے بھائی چوہدری احمد سعیدایف سی کالج میں اکٹھے بڑھتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ان کے لیڈر ہیں اور ان کے ہرفیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے بتایاکہ آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کی پالیسی کے تحت لڑا جائے گا اورمسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ انہوںنے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی رہنمائی میں انتخابی میدان سجے گاجبکہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اہم ترجیح ہے اور توانائی بحرا ن پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...