بہاولنگر میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ، دو افراد ہلاک
بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈنگا بونگ کے علاقے میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ایک دوسرے کی جوابی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے اور واقع کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔