دنیا مریخ پر کمند ڈالنے لگی ۔ ۔ ۔ لیکن ۔۔ بھارت کا ”اصلی “ہیرو

دنیا مریخ پر کمند ڈالنے لگی ۔ ۔ ۔ لیکن ۔۔ بھارت کا ”اصلی “ہیرو
دنیا مریخ پر کمند ڈالنے لگی ۔ ۔ ۔ لیکن ۔۔ بھارت کا ”اصلی “ہیرو

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ مریخ پر کمندیں ڈال رہاہے تو دوسری طرف بھارت میں بھی بڑے بڑے ہیرو موجود ہیں لیکن اُن تمام میں سے ایک الگ” ہیرو“ 66سالہ کیلاش سنگھ بھی ہے جس نے 38سال سے جسمانی بدبو اور پسینے کو شکست دے رکھی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر وارانسی میں رہنے والے66سالہ بھارتی شخص کیلاش سنگھ کو اگر دنیا کا سب سے بدبو دار انسان کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے پچھلے38سالوں میں ایک بار بھی نہانے کی زحمت نہیں کی۔ کیلاش سنگھ نے بتایاکہ وہ سات بیٹیوں کا باپ ہے اور ایک بچاری کے کہنے پر 1974ءمیں اُس نے نہ نہانے کی قسم اٹھائی تھی تاکہ اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوسکے۔

صرف نہانے کی قسم نہیں کھائی بلکہ کیلاش کو دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ اُس نے بالوں کو سیدھا نہ کرنے کی قسم بھی کھالی ہے جو چھ فٹ سے زائد الجھے ہوئے بالوں کو گردن میں لپیٹ کر پھرتاہے ۔ کیلاش سنگھ روزانہ شام کوجسمانی بدبواور پسینے سے چھٹکارا پانے کے لیے آگ کے الاو¿ کے سامنے اپنے جسم کو سینکتا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...