کراچی میں پولیس کی کارروائی ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائی ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
کراچی میں پولیس کی کارروائی ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق کورنگی 100کوارٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی اور کورنگی کے ہی علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ شیر شاہ کے علاقے میں رینجرز نے آپریشن کے بعد آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔ سی ویو کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد چار ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان سے نقدی اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ساﺅتھ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے چار ٹی ٹی پستول اور لوٹی ہوئی 25ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے۔

مزید : کراچی