صدر اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کے مسودے پر دستخط کر دئیے

صدر اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کے مسودے پر دستخط کر دئیے
صدر اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کے مسودے پر دستخط کر دئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر باراک اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے نئے قانونی مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں۔نئے قانون کے تحت امریکہ کی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو آئندہ 30روز کے اندر صدر اوباما کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں رپورٹ پیش کرنا ہوگی جس کے بعد ہی حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قراردینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امریکی کانگریس اور سینٹ کے متعدد ارکان صدر اوباما پر حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کا دباﺅ ڈال رہے ہیں جبکہ ہاﺅس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر زنے بتایا کہ صدر اوباما کا مسودے پر دستخط کر دینا اہم پیش رفت ہے۔

مزید : بین الاقوامی