لاہور سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

لاہور سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے ستوکتلہ کے علاقے سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان سے چور ی کی گئیں موٹر سائیکل ، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب کی طرف سے رمضان المبارک میں بڑھتے ہوئے کرائم ریٹ کے پیش نظر افسران کی سرزنش کی گئی جس کے بعد تمام ڈویژنل ایس پیز نے اپنے علاقوں میں ٹاپ لسٹ کے ملزمان کو گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور اس کے پیش نظر لاہور میں ایک گینگ کو گرفتار کیا گیا جس پر صدر ڈویژن کے اندر 37سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس طرح کے ملزمان کی گرفتاری سے رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رہنے میں مدد مل سکے گی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...