کراچی: نامعلوم افراد کا ہارڈوئیر کی دکان پر بم حملہ، چار افراد زخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوپی موڑ کے قریب ہارڈوئیر کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار افراد نے دھماکہ خیز مواد پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔