مرسی نے فو جی سربراہ ریٹائراور فرمان منسوخ کردیا

مرسی نے فو جی سربراہ ریٹائراور فرمان منسوخ کردیا
مرسی نے فو جی سربراہ ریٹائراور فرمان منسوخ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے نئے صدر محمد مرسی نے اپنے انتخاب سے پہلے جاری کیا گیافوج کا آئینی فرمان منسوخ کرتے ہوئے فوج کو دیئے گئے وسیع اختیارات کی دستاویز کالعدم قرار دے دی ہے اور مسلح ا فواج کے سربراہ اور وزیر دفاع کو ریٹائر کر دیا ہے۔ جیو نیوز نے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری صدر محمد مرسی نے سابق چیف آف آرمی سٹاف طنطاوی کی جگہ جنرل عبدالطیف سیسی کو نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا ہے۔ محمد مرسی نے چیف آف سٹاف سمیع عنان کو بھی ریٹائر کر دیا ہے اور ان کی جگہ جنرل صدقی صوبی کو نیا چیف آف سٹاف مقرر کیا ہے جبکہ سابق جج مکی کو نائب صدر مقرر کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines