کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابونہ پایا جاسکا

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابونہ پایا جاسکا

اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،آسٹریلیا سے فائر برگیڈ کے عملے کے 80 ماہرین آگ بجھانے کے کام میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے کینیڈا روانہ ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں 1950 کے بعد یہ سب سے بڑی اگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گزشتہ ہفتے کینیڈا کے 84 مختلف مقامات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

اور ا تمام مقامات پر لگی ہوئی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آگ بجھانے والے طیاروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے لیک وقتاً فوقتاً آندھی اور طوفان کی وجہ سے یہ آگ دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آگ بجھانے والے طیاروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔آسٹریلیا سے فائر برگیڈ کے عملے کے 80 ماہرین آگ بجھانے کے کام میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے کنیڈا روانہ ہوگئے ہیں۔ آئندہ ہفتے بھی سڈنی اور ملبورن سے فائر فائٹرز کا ایک نیا گروپ کنیڈا روانہ ہوگا جوس مختلف جنگلات میں لگی ہوئی آگ بجھانے میں اپنے تجربات سے آگاہ کرے گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...