علیحدگی پسند باغیوں اور کیف حکومت کے دستوں کے مابین شدید لڑائی

علیحدگی پسند باغیوں اور کیف حکومت کے دستوں کے مابین شدید لڑائی

کیف(ثناءنیوز)مشرقی یوکرائن کے شہر ڈونیٹسک میں روس نواز علیحدگی پسند باغیوں اور کییف حکومت کے دستوں کے مابین شدید لڑائی کی رپورٹیں ملی ہیں۔باغیوں کی طاقت کا آخری بڑا مرکز قرار دیے جانے والے اس شہر سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیاکہ سرکاری دستے ڈونیٹسک کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرتے جا رہے ہیں۔ان باغیوں کی نام نہاد ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کے وزیر اعظم کہلانے والے آلیکسانڈر ذخارچینکو نے ایک بیان میں مسلح علیحدگی پسندوں کی طرف سے فائر بندی کی پیشکش کر دی تھی۔اس کے جواب میں یوکرائن کی طرف سے کہا گیا تھا کہ فائر بندی صرف اسی شرط پر ممکن ہے کہ علیحدگی پسند اپنے ہتھیار پھینک دیں۔ ایک ملین کی آبادی والے ڈونیٹسک میں درجنوں دھماکوں کی آوازین سنی گئیں۔

مزید : عالمی منظر