بھارتی وزیراعظم سیاچن جائینگے دورہ لیہہ اور کرگل بھی جائیں گے

بھارتی وزیراعظم سیاچن جائینگے دورہ لیہہ اور کرگل بھی جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 12 اگست کولیہہ اورکرگل میں2پاور پروجیکٹوں کاافتتاح کریں گے بعد میں بری فوج کے سربراہ جنرل دلبیرسنگھ سہاگ کے ہمراہ دنیاکے بلندترین مقام جنگ سیاچن کادورہ کرکے یہاں تعینات فوجیوں کاحوصلہ بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم لیہہ اور کرگل میں تعمیر کردہ پاور پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کرنے کے دوران یہاں ممکنہ طور عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے اور اس دوران وزیر اعلی عمر عبداللہ ، وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ مختصر ملاقات کر سکتے ہیں ۔ لیہہ اور کرگل میں بجلی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے اور دیگر مصروفیات انجام دینے کے بعد وزیر اعظم نریندرا مودی ، بری فوج کے ۔
سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے ہمراہ سطح سمندر سے تقریبا 16ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین مقام جنگ یعنی سیاچن کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیر اعظم فوجیوں کے ساتھ ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھائیں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -